اداکارہ ایمن سلیم چپکے سے رشتہ ازدواج میں منسلک
کراچی(شوبزڈیسک)ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے مقبولیت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم چپکے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی اور اداکارہ نے نکاح کے بعد اپنی تصاویر اپنے شریک حیات کے ہمراہ شیئر کردیں۔ جن میں ایمن سنہرے اور ہلکے گلابی عروسی جوڑے میں نظر آئیں جبکہ ان کے شوہر نے اس پْرمسرت موقع پر سفید شلوار قمیص کے ساتھ گلابی ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا۔مذکورہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہیں میرے ہمیشہ کے لیے، الحمداللہ۔ اداکارہ نے کیپشن میں شادی کی تاریخ یعنی 22 دسمبر 2023 بھی درج کی۔