منال خان کی جسامت پر تنقید،اداکارہ نوشین شاہ کا کرارا جواب

منال خان کی جسامت پر تنقید،اداکارہ نوشین شاہ کا کرارا جواب

لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ نوشین شاہ نے اداکارہ منال خان پر تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔منال خان نے چند دن قبل اپنے بھائی کی شادی کے موقع پراپنی بہن ایمن خان اور بھائی سمیت ان کی شریک حیات کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں ۔۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نامناسب تبصرے شروع کردیئے ۔تصاویر میں منال خان اور ایمن خان کو بچوں کی پیدائش کی وجہ سے زائد وزن میں دیکھا جا سکتا ہے ، نوشین شاہ نے منال خان کی جسامت پر تنقید کرنے والی خواتین کے لیے لکھا کہ وہ خدا کا خوف کریں، اداکارہ حال ہی میں بچے کی ماں بنی ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ منال خان حال ہی میں ماں بنی ہیں،اس لیے ان کی جسامت تبدیل ہوئی ہے ، اس لیے اس پر تنقید نہ کی جائے ، کیوں کہ ایسی منفی تنقید کا خاتون کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں