ادیتی راؤ حیدری کی سدھارتھ کیساتھ شادی کی تردید

 ادیتی راؤ حیدری کی سدھارتھ کیساتھ شادی کی تردید

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے اداکار سدھارتھ کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنی منگنی کی تصویر شیئر کردی۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے 26 مارچ کو تلنگانہ کے رنگناتھ سوامی مندر میں اپنے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔ ادیتی راؤ حیدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار سدھارتھ کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں سٹارز اپنی منگنی کی انگوٹھیاں مداحوں کو دِکھا رہے ہیں۔ادیتی راؤ حیدری نے اپنی پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ اُنہوں نے اداکار سدھارتھ سے منگنی کرلی ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے 26 مارچ کو مندر میں شادی نہیں بلکہ منگنی کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں