والد کی رہنمائی میں دنیا فتح کر سکتی ہوں:بہشت شاہد

 والد کی رہنمائی میں دنیا فتح  کر سکتی ہوں:بہشت شاہد

لاہور(شوبزڈیسک) اداکار شان شاہد نے کہاہے کہ انہیں اپنی بیٹی بہشت پر فخر ہے جس نے فلم رائٹنگ، ڈائریکشن اور اداکاری کو سنجیدگی سے لیا ہے اور جلد ہی اپنے ٹیلنٹ سے میڈیا انڈسٹری کی خدمت کرے گی۔

وہ اپنی بیٹی کو میڈیا انڈسٹری میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اس موقع پر بہشت شاہد نے بھی انڈسٹری میں شامل ہونے پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بڑوں کی وجہ سے نروس ہورہی ہوں، جو کہ سپر سٹارتھے ، مگر مجھے اپنے والد کی رہنمائی میسر ہے۔ ، اور ان کے ساتھ میں دنیا فتح کر سکتی ہوں۔ میں ادا کاری، ڈائریکشن اور تحریر سمیت ہر میدان میں کام کروں گی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں