شان میرا پہلا ہیرو تھا، ہم دونوں میں ایک خاص رشتہ:ریشم

شان میرا پہلا ہیرو تھا، ہم دونوں میں ایک خاص رشتہ:ریشم

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ریشم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شان اورریشم کو پرجوش انداز میں ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ریشم نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا ہے کہ میری ریکارڈ شدہ پہلی فلم سنگم تھی اور شان میرا پہلا ہیرو تھا لیکن جیوا میری پہلی ریلیز ہونے والی فلم تھی۔اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ شان اور میں ایک خاص تعلق رکھتے ہیں، کل شان سے ملاقات نے اس خوبصورت تقریب میں پرانی تمام خوبصورت یادیں تازہ کر دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں