فلم سواتنترا ویر ساورکر بنانے کیلئے والد کی جائیدادیں بیچیں :رندیپ ہودا

فلم سواتنترا ویر ساورکر بنانے کیلئے والد کی جائیدادیں بیچیں :رندیپ ہودا

ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہودا نے فلم سواتنترا ویر ساورکر بنانے کے لیے والد کی جائیدادیں بیچنے کا انکشاف کیا ہے ۔

رندیپ ہودا نے اپنے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں بتایا کہ میرے والد نے ممبئی شہر میں میرے لیے دو تین جائیدادیں چھوڑیں لیکن میں نے ابھی وہ بیچ کر پیسہ بطور پروڈیوسر اپنی پہلی فلم سواتنترا ویر ساورکر بنانے میں لگا دیا۔ لوگ یہ فلم دیکھیں، یہ مت سوچیں کہ الیکشن والے سال فلم کو ریلیز کیا جا رہا ہے ۔ ۔ واضح رہے کہ فلم کو 22 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں