شاہ رخ کی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری

شاہ رخ کی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سوہانا کی ڈیبیو فلم ‘کنگ’ کیلئے اربوں روپے کا رسک لے لیا۔

سجوئے گھوش اور سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کیلئے 200 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق فلم میں شاہ رخ خان بھی اہم کردار ادا کریں گے اور لگاتار تین بلاک بسٹر فلموں کے بعد کنگ خان کی نئی فلم بھی انٹرنیشنل معیار کی ہوگی، ‘کنگ’ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس مئی سے ہوگا اور اسے 2025 میں ریلیز کیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں