نماز پڑھتی اور روزے بھی پورے رکھتی ہوں:نورا فتیحی

نماز پڑھتی اور روزے بھی پورے رکھتی ہوں:نورا فتیحی

ممبئی(شوبز ڈیسک)مراکشی کینیڈین ڈانسر، ماڈل اور بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ وہ بھی دیگر مسلمانوں کی طرح نمازپڑھتی اور روزے بھی پورے رکھتی ہیں۔

 ایک پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میں 14 سال کی عُمر سے روزے رکھ رہی ہوں، میرے والدین نے بچپن سے ہی مجھے روزے کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور جب بڑے ہوکر میں نے روزے رکھنا شروع کیے تو میں نے خود بھی محسوس کیا کہ ہمارے لیے روزے کتنے اہم ہیں۔ روزہ ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں صبر اور ںظم و ضبط سیکھاتا ہے جبکہ نماز کی وجہ سے ہمارا اپنے رب سے رابطہ قائم ہوجاتا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ جب ہم پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں تو یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہم اپنے پیدا کرنے والے رب کا شُکر ادا کرتے ہیں، ہمیں نماز میں اپنی حفاظت اور مغفرت کی دُعا لازمی مانگنی چاہیے اور جب ہم اپنے رب کی نعمتوں کا شُکر ادا کرتے ہیں تو وہ ہمیں مزید نعمتوں سے نوازتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں