فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کے باوجود ریماخان کا گریز

فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کے باوجود ریماخان کا گریز

لاہور(شوبز ڈیسک )فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک فلموں میں کام کرنے کی بہت سی پیش کش ہو رہی ہیں ۔۔

لیکن فی الحال میں کسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی۔ ایک انٹرویو میں ریما نے کہا پاکستانی فنکاروں کا ٹیلنٹ پوری دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے اور اگر انڈسٹری میں بھی معیار کو اپنا لیا جائے تو ہم کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے شائقین کی تعداد آج بھی سب سے زیادہ ہے اور اسی وجہ سے مجھے بار بار فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں فی الحال کسی بھی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی تاہم میری کوشش ہے کہ میں جلد از جلد فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہونے پر اپنی ایک فلم بناؤں۔میری کوشش ہے فلم انڈسٹری کی بحال کے لئے کچھ کر سکوں ۔

اس حوالے سے میں کام کرتی رہتی ہوں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں