فیصل رحمن چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکار بن گئے

فیصل رحمن چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکار بن گئے

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکار فیصل رحمن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے چہرے پر پڑنے والے ڈمپلز نے انہیں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے میں مدد کی تھی۔

 ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ہدایتکار نذر اسلام کواپنی نئی فلم کے لئے ایک نوجوان لڑکا چاہئے تھا، انہیں کسی نے بتایا کہ مسعود رحمن کے بیٹے فیصل رحمن بہت پیارے ہیں آپ جا کر انہیں دیکھ لیں۔فیصل رحمن نے بتایا کہ ہدایتکار صاحب میرے گھر میں آئے ، ویسے تو ہم سب بھائی پیارے تھے مگر نذر اسلام کو میں پسند آ گیا کیوں کہ میرے چہرے پر ڈمپل پڑتے تھے ۔ فیصل رحمن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں انہیں اپنے اس ڈمپل سے جتنا فائدہ اٹھانا چا ہئے تھا۔ انہوں نے اپنے اس گہرے ڈمپل کو استعمال کرتے ہوئے اتنا فائدہ نہیں اٹھایا تاہم اب زیادہ فائدہ اٹھانے کا ارادہ بن گیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں