کیاراایڈوانی اداکارہ بننے سے پہلے بچوں کے ڈائپر بدلنے کی ڈیوٹی کرتی رہیں

کیاراایڈوانی اداکارہ بننے سے پہلے بچوں کے ڈائپر بدلنے کی ڈیوٹی کرتی رہیں

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے قبل پری سکول میں کام اور۔۔

 ڈائپر تبدیل کیا کرتی تھیں۔اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ماضی میں جھانکتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اداکاری سے قبل اپنی والدہ کے نرسری سکول میں بطور ملازم کام کیا کرتی تھیں،ان کی ذمہ داریوں میں چھوٹے بچوں کو نظمیں وغیرہ پڑھانا، ان کی ضروریات کو پورا کرنا اور اُن کے ڈائپر تبدیل کرنا شامل تھا تاہم اب وہ ایک نامور اداکارہ بن گئی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں