16لاکھ افراد میڈونا کا مفت شو دیکھنے کیلئے ساحل سمندر پرآگئے

16لاکھ افراد میڈونا کا مفت شو دیکھنے کیلئے ساحل سمندر پرآگئے

ریوڈی جنیرو (شوبز ڈیسک)برازیل میں امریکی پاپ سٹار میڈونا کی پرفارمنس نے شرکا کے دل جیت کئے اوران کا مفت شو دیکھنے کیلئے 16لاکھ افراد ساحل سمندر پر پہنچ گئے ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے ساحل سمندر پر امریکی پاپ سٹار میڈونا کے کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا،جس میں 65 سالہ امریکی پاپ سٹار نے 2 گھنٹے پرفارمنس دی۔انہوں نے اپنے کنسرٹ میںNothing Really Matters Like a Prayer اور Vogue جیسے مشہور گیت پیش کرکے حاضرین پر سحر طاری کیا۔ اس مفت کنسرٹ میں تقریباً 16 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی،جس پر سوشل میڈیا صارفین کو تبصرے کیلئے ایک نیا موضوع مل گیا ۔صارفین نے میڈونا کو سحرانگیز قراردیتے ہوئے کہاکہ ان کانام ہی کافی ہے جسے سن کر لاکھوں افراد ان کو دیکھنے ساحل سمندر پرجمع ہوگئے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں