کراچی کے لوگ زیادہ پھرتیلے قرار زاہد احمد کو پنڈی بوائے ہونے پر فخر

کراچی کے لوگ زیادہ پھرتیلے قرار زاہد احمد کو پنڈی بوائے ہونے پر فخر

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار زاہد احمد نے کہا ہے کہ انہیں پنڈی بوائے ہونے پر فخر ہے سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں زاہد احمد نے بتایا کہ ان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ کراچی کے لوگوں کا انداز زیادہ پروفیشنل ہے اور یہاں پر کام کرنے کیلئے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ زیادہ چست اور پھرتیلے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لوگ کام میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ زاہد احمد نے کہا کہ انہیں اس سب کے باوجود انہیں برگر اور پنڈی بوائے ہونے پر بہت فخر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں