ماہرہ خان کی ننھی فیشن ماڈل حباعلی کیساتھ ویڈیوزوائرل ،دلچسپ تبصرے

ماہرہ خان کی ننھی فیشن ماڈل حباعلی  کیساتھ ویڈیوزوائرل ،دلچسپ تبصرے

کوئٹہ (شوبزڈیسک)اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی جانب سے کوئٹہ میں پاکستان کی ننھی فیشن ماڈل کے ساتھ بنوائی گئی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

کوئٹہ دورے کے دوران ماہرہ خان نے ننھی فیشن ماڈل حبا علی کے ساتھ بھی کلاتھنگ برانڈ کی فرنچائز پر ملاقات کی اور دونوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیوز میں ماہرہ خان کو ننھی فیشن ماڈل حبا علی کو گود میں اٹھاکر ان کے ساتھ پیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔  ماہرہ خان کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان پر دلچسپ تبصرے کئے اور اداکارہ کی تعریفیں کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں