راکھی ساونت کی سرجری ،ڈاکٹرزنے 10سینٹی میٹر کی رسولی نکال دی

راکھی ساونت کی سرجری ،ڈاکٹرزنے 10سینٹی میٹر کی رسولی نکال دی

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کی رسولی کی سرجری ہوگئی، سابق شوہر نے ویڈیو شیئر کردی۔راکھی ساونت کی سرجری گزشتہ روز ہوئی اورڈاکٹروں نے اداکارہ کے رحم سے 10 سینٹی میٹر کی رسولی نکالی۔

سرجری سے قبل راکھی ساونت کے سابق شوہر رتیش سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ کو وہیل چیئر پر آپریشن تھیٹر کے اندر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔رتیشن سنگھ نے کہا کہ راکھی ساونت کو تکلیف میں دیکھ کر دل رو رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں