جنوبی کوریا:انفلوئنسر داؤد کم نے مسجد کا افتتاح کر دیا

جنوبی کوریا:انفلوئنسر داؤد کم نے مسجد کا افتتاح کر دیا

سیول( شوبز ڈ یسک )معروف کورین سوشل میڈیا سٹار داؤد کم نے کم نے جنوبی کوریا کے علاقے یونگ جونگ جزیرے میں مسجد کا افتتاح کردیا۔

، تاہم مسجد کی تعمیر سے قبل اور دوران داؤد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ 2019میں اسلام قبول کرنے والے یوٹیوبر نے رواں سال اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم رواں سال داد کے اس پلان پر مقامی شہریوں کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی۔داؤد کم کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں یوٹیوبر نے بتایا کہ الحمداللہ! میں نے کر دیا ہے ۔ آپ سب کی مدد کے ساتھ، میں نے مسجد تعمیر کر لی ہے ۔مجھے اس بات کا بھی علم ہے کہ لوگ پریشان ہیں، مگر میں اپنے مسجد بنانے کے خواب سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ساتھ ہی داؤد کم نے اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا آپ تمام کا شکریہ اور کوئی بھی رضاکارانہ طور پر مدد کرنا چاہتا ہے تو بائیو میں دیے گئے لنک کو چیک کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں