آج کل حرام آسان اور حلال کام کرنا مشکل :فیصل قریشی

آج کل حرام آسان اور حلال کام کرنا مشکل :فیصل قریشی

لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن میزبان فیصل قریشی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد ان سے مراسم بڑھاتے ہیں، ہم جنس پرستی اسلام میں حرام ہے، مرد حضرات جب ایسا کرتے ہیں تو ہنسی آتی ہے۔

شوبز انڈسٹری میں اس وقت دو سے تین لابیز کام کر رہی ہیں، جو فنکار کسی لابی کا حصہ نہیں اس کا بہت برا حال ہے۔ آج کل 5 سے 6 افیئر رکھنے والوں کو بہت ماڈرن سمجھا جاتا ہے، آج کل حرام آسان اور حلال کام کرنا مشکل ہے۔ اداکار نے مختلف معاشروں میں ہم جنس پرستی کے پھیلتے ناسور پر اپنی رائے دی اور کہا کہ اسے کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں