اداکارہ نیلی سے تیسری شادی کا ارادہ تھا:جاوید شیخ

اداکارہ نیلی سے تیسری  شادی کا ارادہ تھا:جاوید شیخ

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول و مایاناز اداکار جاوید شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ ساتھی اداکارہ نیلی سے تیسری شادی کا ارادہ تھا۔۔۔

 لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا، ہمارے درمیان بہت اچھی ہم آہنگی تھی انہوں نے دوسری طلاق کے بعد مشکل وقت سے نکلنے میں بہت مدد کی۔یاد رہے کہ ماضی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران تیسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 2 شادیاں ناکام ہونے کہ بعد تیسری شادی نہیں کرسکے کیونکہ وہ ایک ایسے شخص کے طور پر مشہور نہیں ہونا چاہتے جو بار بار شادیاں کرتا رہتا ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں