امبانی کی شادی کیلئے ایٹلی کی ہدایتکاری میں خصوصی فلم تیار

امبانی کی شادی کیلئے ایٹلی کی  ہدایتکاری میں خصوصی فلم تیار

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ کے ہدایتکار ایٹلی سے متعلق بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آباد نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اننت امبانی کی شادی کے لیے خصوصی اینی میٹڈ فلم تیار کی۔

انہوں نے بتایا کہ اننت امبانی کی بارات میں ایک لمبی سڑک بنائی گئی تھی جس پر چھوٹے چھوٹے سٹیشن بنے ہوئے تھے اور ہر ایک سٹیشن پر ایک میوزک سُپر سٹار موجود تھا۔ ایٹلی نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے لیے 10 منٹ کی ایک خصوصی اینی میٹڈ فلم کی ہدایت کاری کی تھی۔ جبکہ اس فلم کا وائس اوور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں