عفت عُمر کی بیٹی نے انگریز لڑکے سے منگنی کرلی

عفت عُمر کی بیٹی نے انگریز لڑکے سے منگنی کرلی

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ و میزبان عفت عُمر نے اپنی بیٹی نور جہاں کی منگنی کی تصاویر جاری کردیں۔عفت عمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بیٹی کی منگنی کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔۔

 جن میں پہلی تصویر میں اُن کی بیٹی نور جہاں اور ہونے والے داماد کا ہاتھ دکھایا گیا ہے ۔دیگر تصاویر میں عفت عُمر کی بیٹی کو مغربی طرز کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے بیٹی کے منگیتر پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں داماد کا نام اور دیگر تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم تصاویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اُن کی بیٹی نور جہاں نے انگریز شخص سے منگنی کی ہے ۔عفت عمر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میری چھوٹی سی بیٹی کی منگنی ہوگئی ہے اور میں اب باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصرے سے بچنے کے لیے اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ مئی 2023 میں عفت عمر کی بیٹی نور جہاں نے نیو یارک کی کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں