سلمان خان اور سنجے دت 12 برس بعد دوبارہ ساتھ نظر آئیں گے

سلمان خان اور سنجے دت 12 برس  بعد دوبارہ ساتھ نظر آئیں گے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان اور سنجے دت 12 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے۔

دونوں اداکار آخری مرتبہ سپر ہٹ فلم ‘سن آف سردار’ میں نظر آئے جہاں سنجے دت مرکزی کردار جبکہ سلمان خان ان کے ساتھ ایک گیت میں دکھائی دیئے تھے ۔ میڈیا کے مطابق دونوں سٹار پھر سے ایک ساتھ ‘نظر پھر سے ایک’ گیت میں نظر آئیں گے اور یہ گانا گلوکار اے پی ڈھلوں کی میوزک ویڈیو ہے جس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں