پاکستان کی پہلی AIسوشل میڈیا انفلوئنسر کی دھوم

 پاکستان کی پہلی AIسوشل میڈیا انفلوئنسر کی دھوم

اسلام آباد (شوبزڈیسک) پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (آے آئی) انفلوئنسر شبنم کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی سوشل میڈیا انفلوئنسر شبنم کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اُن کی دلکش اور خوبصورت تصاویر موجود ہیں جن میں اُنہیں پاکستان کے شمالی علاقے جیسے سکردو اور کشمیر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ شبنم کی انسٹاگرام بائیو میں اُنہیں اسلام آباد کی رہائشی اور لاہور یونیورسٹی مینجمنٹ سائنس کی ’ایم بی اے‘ کی طالبہ بتایا گیا ہے، اس کے علاوہ، شبنم فٹنس ٹرینر، ماڈل اور فوڈی (مختلف پکوان کھانے کی شوقین) بھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں