ماں کی دعا نے حاجیوں کا خدمت گزار بنا دیا: افتخار ٹھاکر

ماں کی دعا نے حاجیوں کا خدمت گزار بنا دیا: افتخار ٹھاکر

لاہور(شوبزڈیسک)کامیڈین و اداکار افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کی دعاؤں نے انہیں مکتہ المکرمہ میں معذور حاجیوں کا خدمت گزار بنا دیا۔

وائرل ویڈیو کلپ میں انہوں نے بتایا کہ وہ 6 یا 7 برس کے تھے تب سے وہ اپنے ان رشتے داروں کی مدد کیا کرتے تھے، جو بحری جہاز کے ذریعے حج کے لیے جایا کرتے تھے، انہیں شروع سے حاجیوں کی خدمت کرنے کا بہت شوق تھا۔ افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا کہ جب ان کی والدہ نے یہ دیکھا کہ میں حجاج کی کتنی جوش و خروش سے مدد کرتا ہوں تو انہوں نے دعا دی کہ ایک دن میں مکہ میں جاکر حاجیوں کی خدمت کروں۔ اب جب بھی وہ ہر سال حج پر جاتے ہیں تو جواد وسیم نامی شخص ان سے حاجیوں کی خدمت کا کام لیتے ہیں، خصوصی طور پر معذور حاجیوں کے ساتھ ان کی ڈیوٹی لگاتے ہیں، تو یہ دیکھ کر ماں کی دعا یاد آجاتی ہے جو انہوں نے مجھے دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں