کملا ہیرس کو انتخابی مہم میں بیونسے کا گانا بجانے کی اجازت

کملا ہیرس کو انتخابی مہم میں بیونسے کا گانا بجانے کی اجازت

واشنگٹن(شوبزڈیسک)سپر سٹار امریکی گلوکارہ و موسیقار بیونسے نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو انتخابی مہم میں اپنا گانا استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک انتخابی مہم کے دوران کملا ہیرس کے آنے پر امریکی گلوکارہ بیونسے کا ایک گانا چلایا گیا تھا جو خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق تھا۔ذرائع کے مطابق گانے کو استعمال کرنے سے متعلق کملا ہیرس کی ٹیم بیونسے سے رابطے میں تھی اور گلوکارہ نے اپنا گانا استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔یاد رہے امریکی گلوکارہ و موسیقار بیونسے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کملا ہیرس کی بڑی حامی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں