پنڈت کی ابھیشیک اور ایشوریہ میں علیحدگی کی پیش گوئی

 پنڈت کی ابھیشیک اور ایشوریہ میں علیحدگی کی پیش گوئی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ فنکاروں کی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور ہندو پنڈت جگن ناتھ گروجی نے ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی پیش گوئی کردی۔

 بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں فنکاروں کے درمیان تعلق میں ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ نہیں جانتے اور دونوں کی کنڈلیاں رشتے پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔ جگن ناتھ کا کہنا تھا کہ علم نجوم کے مطابق دونوں کی شادی کا زیادہ چلنا مقدر نہیں ہے لیکن بیٹی کی محبت نے انہیں اب تک جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔ دونوں جلد علیحدہ ہوسکتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کی دونوں کے درمیان رشتے میں محبت کی کمی ہے ۔ علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے درمیان احترام اور دوستی کا رشتہ برقرار رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں