اب لڑکیاں شادی شدہ مردوں کو پسند کرتیں :فاطمہ آفندی

اب لڑکیاں شادی شدہ مردوں  کو پسند کرتیں :فاطمہ آفندی

کراچی(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیاں کنوارے لڑکوں کے بجائے شادی مردوں کی طرف مائل ہورہی ہیں۔

ایک پوڈکاسٹ کے دوران فاطمہ آفندی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے بہت سی خواتین کو دیکھا ہے کہ اگر اُن کا شوہر کسی لڑکی کے ساتھ تعلقات بناتا ہے تو وہ خواتین اُس لڑکی سے لڑائی، جھگڑا کرنے پہنچ جاتی ہیں۔ کہ میں ایسی خواتین کو یہی کہنا چاہوں گی کہ آپ کا اپنا سِکہ کھوٹا ہے ۔ اگر آپ نے کسی کا گریبان پکڑنا ہے تو اپنے شوہر کا پکڑیں کیونکہ آپ کا شوہر دودھ پیتا بچہ نہیں ہے۔ میری نظر میں وہ خاتون بھی بے قصور نہیں ہے جو ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلقات میں ہے، میں آج کل یہی دیکھ رہی ہوں کہ اب لڑکیاں شادی شدہ مردوں کی طرف مائل ہورہی ہیں کیونکہ شادی شدہ مرد معاشی طور پر مستحکم ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں