نصرت فتح علی کی یاد میں تقریب صباریاض کی گلوکاری نے سماں باندھ دیا

نصرت فتح علی کی یاد میں تقریب صباریاض کی گلوکاری نے سماں باندھ دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)صوفی گائیک صبا ریاض نے الحمرا میں اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت سماں باندھ دیا۔

انہوں نے کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام استاد نصرت فتح علی کی یاد میں ہونے والی تقریب میں اپنے فن کامظاہرہ کیا۔صبا ریاض نے اپنی دلکش آواز میں استاد نصرت فتح علی خان کا مشہور صوفیانہ کلام گایا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔صبا ریاض مختلف شعرا کرام کالکھا ہوا نیاکلام ریکارڈ کرا چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں