گوری کے بغیر پاگل ہوجاؤں گا: شاہ رخ خان

گوری کے بغیر پاگل ہوجاؤں گا: شاہ رخ خان

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں اپنے کیریئر اور۔

 اہلیہ گوری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ فلمیں چھوڑ دیں گے کیونکہ وہ گوری کے بغیر نہیں رہ سکتے اوراس کے بغیر پاگل ہو جائیں گے ، وہ ان کے پاس ایسی واحد شے ہے جس سے وہ محبت کرتے ہیں۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے آریان کو سکھایا ہے کہ کسی کی بے عزتی کرنا ٹھیک نہیں اور احترام کا درس دیا۔انہوں نے کبھی اپنی بیوی کے پرس میں نہیں جھانکا اور بیڈروم میں جانے سے پہلے ہمیشہ دستک دیتے ہیں، چاہے وہ اپنی بیٹی کا کمرہ ہی کیوں نہ ہو۔ شاہ رخ نے شادی کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ممبئی میں پہلی رات انہیں شوٹنگ میں دیر ہو گئی تھی، جس پر انہوں نے گوری کو ٹیکسی میں بلایا کیونکہ ان کے پاس کار نہیں تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں