حدیقہ کیانی کی جادوئی آواز میں نیا گانا ریلیز

حدیقہ کیانی کی جادوئی آواز میں نیا گانا ریلیز

لاہور(شوبزڈیسک)مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک بڑے پلیٹ فارم پر اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے نامور اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ باری تھانی کے نام سے نیا گانا یوٹیوب پر نشر کیا ہے۔۔۔

 اس گانے کو تخلیقی ذہین رکھنے والے عبداللّٰہ حارث نے ڈائریکٹ کیا ہے، گانے میں ہمایوں سعید کی شاندار پرفارمنس نے اسکو مزید خوبصورت بنا دیا ہے، حدیقہ کیانی پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ لوک گلوکاری میں بھی کمال رکھتی ہیں، خوبصورت انداز اور من کو چھونے والی آواز کی بدولت حدیقہ کیانی جو بھی گاتی ہیں وہ سپرہٹ ہوجاتا ہے ۔امید کی جاسکتی ہے کہ باری تھانی بھی حدیقہ کیانی کی شہرت کو مزید چار چاند لگائے گا اور میوزک کے شوقین حضرات کو ایک اچھا گانا سننے کو ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں