عالیہ بھٹ کی’’جگرا‘‘باکس آفس پر فلاپ ہوگئی

عالیہ بھٹ کی’’جگرا‘‘باکس  آفس پر فلاپ ہوگئی

ممبئی(شوبزڈیسک)عالیہ بھٹ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جگرا‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی، فلم نے اتوار کے روز گراوٹ دیکھی، جو کسی فلم کی ناکامی کا پہلا اشارہ ہوتا ہے، اور پیر کو اسکے کلیکشنز میں مزید کمی آگئی۔

ٹریڈ ماہرین نے فلم کی ناکامی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی اور مواد ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ٹریڈ ماہر تارن آدرش نے کہا کہ عالیہ بھٹ کی مقبولیت کے باوجود، یہ فلم تھیٹر میں ناظرین سے جڑنے میں ناکام رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں