ویناملک کواپنے ’’مسٹری مین‘‘کوشادی والے دن سامنے لائیں گی

ویناملک کواپنے ’’مسٹری مین‘‘کوشادی والے دن سامنے لائیں گی

لاہور(شوبزڈیسک )معروف ماڈل اور اداکارہ وینا ملک نے شہریار چودھری نامی اپنے ‘مسٹری مین’ کو شادی والے دن دنیا کے سامنے لانے کا اعلان کر کرتے ہوئے۔۔

 کہاکہ میں نے کم عمری میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی، لیکن یہ میری غلطی تھی جسے اب میں دہرانا نہیں چاہتی۔ شہریار کا تعلق بھی میری طرح اسلام آباد سے ہی ہے ، ہماری چند ملاقاتیں ہوئیں ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار کو خوبصورت انسان پایا۔ شہریار چودھری کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قران بھی ہیں اور اسی خوبی نے مجھے ہاں کہنے پر مجبور کیا۔واضح رہے وینا ملک کے اپنے سابقہ شوہر بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دو بچے بھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں