نیٹ فلکس میں اشتہارات کے ذریعے 50 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کا اضافہ

نیٹ فلکس میں اشتہارات کے ذریعے  50 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کا اضافہ

نیویارک(شوبزڈیسک ) عالمی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے تیسری سہ ماہی میں 5.1 ملین نئے سبسکرائبرز کا اضافہ کر کے وال سٹریٹ کی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کامیابی میں کمپنی کی اشتہاراتی سروس کا اہم کردار ہے۔۔

جس کے ذریعے 50 فیصد سے زائد سبسکرائبرز شامل ہوئے ہیں۔کمپنی کی کارکردگی نے 4 ملین سبسکرائبرز کے متوقع ہدف کو عبور کیا، جس کے بعد جمعرات کو اس کے شیئرز میں 4.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 نیٹ فلکس کی آمدنی بڑھ کر 9.825 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں