بالی وڈ میں ہیئر سٹائلسٹ روزانہ 75 ہزار کماتے ہیں:جاوید اختر

بالی وڈ میں ہیئر سٹائلسٹ روزانہ 75 ہزار کماتے ہیں:جاوید اختر

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے مشہور شاعر اور سکرین رائٹر جاوید اختر نے نے بتایا کہ آج کل سیلیبریٹیز کے ساتھ ان کی ٹیم کے ارکان کی تعداد میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے ، جس سے پروڈکشن کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

آج کل ہیئراسٹائلسٹ کم از کم 75,000 روپے روزانہ لیتے ہیں۔ اگر ہمیں پہلے معلوم ہوتا تو ہم بھی ہیئر سٹائلسٹ بن جاتے ، سیلیبریٹیز اب تین وینز ساتھ لاتی ہیں، ایک ورزش کے لیے ، ایک کھانا پکانے کے لیے اور ایک میں بیٹھ کر کھانا کھاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں