دیشا پٹانی کے والد کیساتھ 25 لاکھ روپے کا فراڈ، مقدمہ درج
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ کا فراڈ ہوگیا۔ اداکارہ کے والد ریٹائرڈ ڈپٹی ایس پی جگدیش سنگھ پٹانی کو 5 افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے کا دھوکا دیا ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ان افراد نے ادکارہ کے والد کو سرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ بریلی کوتوالی پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔پولیس کے مطابق دھوکا دہی، دھمکیاں دینے اور جبری وصولی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔