میری طلاق سے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: جاوید شیخ کا اعتراف

میری طلاق سے بچوں کو مشکلات کا  سامنا کرنا پڑا: جاوید شیخ کا اعتراف

لاہور(شوبزڈیسک ) سینئر اداکار جاوید شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی طلاق ہو جانے کی وجہ سے بچوں کو زندگی میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔

 ایک نجی ٹی وی کے شو میں اُنہوں نے بتایا کہ میری 2 شادیاں ہوئیں، پہلی شادی اداکارہ زینت منگی کے ساتھ ہوئی جن سے 2 بچے مومل اور شہزاد پیدا ہوئے اور دوسری شادی اداکارہ سلمیٰ آغا سے ہوئی اور دونوں شادیاں صرف 3 سال ہی چل سکیں۔ میں اب زندگی میں اس بات سے مطمئن ہوں کہ میں نے اپنے بچوں کی شادی کا فریضہ انجام دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں