شادی صرف صدیوں پرانی روایت اور بیکار کام : جاوید اختر
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر نے شادی اور اپنی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ تعلقات پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی رشتے کی بنیاد باہمی عزت اور۔
احترام پر ہوتی ہے ۔ انہوں نے شادی کے تصور کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صدیوں پرانی روایت ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ ’کچرا‘ جمع کر چکی ہے ۔جاوید اختر مطابق ان کا اور شبانہ کا رشتہ دوستی پر مبنی ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا وہ اور ان کی اہلیہ بمشکل شادی شدہ ہیں، ہم دوست ہیں، شادی فضول کام ہے ، یہ صرف ایک صدیوں پرانی روایت ہے جو وقت کے ساتھ غیر ضروری معنی اور اہمیت حاصل کر چکی ہے ۔ شوہر اور بیوی جیسے الفاظ وقت کے ساتھ بہت زیادہ بوجھ بن گئے ہیں۔ ان کے مطابق کامیاب رشتہ شادی جیسے کسی لیبل سے نہیں بلکہ باہمی عزت و احترام اور ایک دوسرے کو سمجھنے سے ممکن ہے۔ ایک رشتے میں دو لوگوں کو ایک دوسرے کی سپیس اور آزادی کا احترام کرنا چاہیے محبت میں اگر عزت نہ ہو تو وہ صرف دھوکہ ہے۔