ہالی ووڈ میوزیکل فینٹسی فلم وِکڈ کی باکس آفس پر بڑی کامیابی
لاس اینجلس(شوبزڈیسک ) ہالی ووڈ کی میوزیکل فینٹسی فلم ‘وِکڈ’ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسل پکچرز فلم اسٹوڈیو کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘وِکڈ’ کروڑوں ڈالرز کما کر نیا سنگ میل عبور کرلیا، 24 نومبر، ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے امریکہ میں ابتدائی طور پر 11.4 کروڑ ڈالرز کمائے ، جو براڈوے ایڈاپٹیشن کے لیے اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ ہے ۔ اس سے قبل ‘انٹو دی وڈز’ نے 3.1 کروڑ ڈالرز کا آخری ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 2019 میں فلم ‘کیٹس’ کے باکس آفس پر ناکام ہونے کے بعد یہ یونیورسل اسٹوڈیو کی ایک بڑی کامیابی ہے یہ فلم اس وقت صرف 6.6 ملین ڈالرز سے عالمی سطح پر 7.5 کروڑ ڈالر تک پہنچی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسل اسٹوڈیو کی ٹیم خاص طور پر ایگزیکیوٹو ڈونا لینگلے ، اپنی حکمت عملی پر قائم رہیں اور ‘وِکڈ’ سمیت دو بڑی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا جن میں سے دوسری فلم ایک سال بعد ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ عالمی سطح پر ‘وِکڈ’ نے 61 مارکیٹس میں 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر زکمائے ، جس سے مجموعی آمدنی 16.4 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ کسی براڈوے میوزیکل کے لیے عالمی سطح پر سب سے بڑی اوپننگ ہے ، جو ‘لیس میزربلز’ جیسے مشہور اور بڑے پراجیکٹس کو پیچھے چھوڑ چکی ہے ۔