\"تنہائی میری آزادی \" ،ملیکا شراوت کی سنگل ہونے کی تصدیق

\

ممبئی (شوبزڈیسک )مشہور بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی کہ وہ سنگل ہیں اور اپنی تنہائی کو مکمل اعتماد کے ساتھ قبول کرتی ہیں۔

 48سالہ اداکارہ نے اسے اپنی زندگی کی آزادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے خلاف نہیں لیکن یہ دونوں افراد کی ترجیحات پر منحصر ہے ۔شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملیکا نے کہا، "میں شادی کے لیے نہیں ہوں لیکن اس کے خلاف بھی نہیں ہوں۔ اہم یہ ہے کہ دو لوگ کیا چاہتے ہیں۔"فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس کے ساتھ ماضی کے تعلقات پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے ملیکا نے کہا آج کے دور میں ایک قابل آدمی کو تلاش کرنا مشکل ہے ، ہم الگ ہو چکے ہیں اور میں اس حوالے سے مزید بات نہیں کرنا چاہتی۔ دو سال کے وقفے کے بعد "وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو" سے واپسی کے حوالے سے ملیکا نے کہا جہاں بھی گئی، ویسا ہی پیار اور عزت ملی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں