ایوارڈ اگر کسی نااہل کو ملتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے :نبیل ظفر
لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکار نبیل ظفر نے کہا ہے کہ ایوارڈ فنکار کی تعریف کا ذریعہ ہے، کئی مرتبہ نااہل افراد کو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے شکوہ کیا ایوارڈ فنکار کی قدردانی کا ذریعہ ہیں، اگر یہ کسی نااہل کو ملے تو تکلیف ہوتی ہے۔ ایوارڈ کی صورت میں اگر گھر ملے اور وہ کسی نااہل کو چلا جائے تو مسئلہ نہیں ہے کہ چلو کسی فنکار کو گھر تو ملا لیکن ایسا نہیں ہے، یہ فنکار کی قدر اور تعریف کا ذریعہ ہے۔