سونا کشی سنہا کی والدہ کے بیان نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی

سونا کشی سنہا کی والدہ کے بیان نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی

ممبئی(شوبزڈیسک)حال ہی میں اداکارہ سونا کشی سنہا اپنے والدین شتروگھن سنہا، پونم سنہا اور پارٹنر ظہیر اقبال کے ساتھ ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں شریک ہوئیں اور اس شو میں پونم سنہا کے ایک بیان نے انٹرنیٹ پر تنازع کھڑا کر دیا۔

پونم نے شو میں ایک پرانا مشورہ دہراتے ہوئے کہا کہ میری ماں کہتی تھیں کہ ہمیشہ اس شخص سے شادی کرنا جو تم سے زیادہ محبت کرے۔ میں نے یہ نصیحت مانی اور اسی کے مطابق شادی کی۔ لیکن میری بیٹی نے کیا کیا؟ اس نے اس شخص سے شادی کی جسے وہ زیادہ محبت کرتی ہے ’۔سونا کشی نے والدہ کے اس بیان پر ہوشیاری سے جواب دیتے ہوئے کہا یہ تھوڑا بحث والا ہے۔ اسے لگتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ محبت کرتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں اس سے زیادہ محبت کرتی ہوں۔ اب یہ معاملہ کون سلجھائے گا؟’اس کلپ کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد لوگوں نے اس پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ‘یہ دیکھنا کافی عجیب تھا۔ ایسا لگا کہ یہ بات کسی اور سمت جا رہی تھی لیکن پھر اس نے سب کو چونکا دیا’۔ دیگر صارفین نے سونا کشی کے رویے کی تعریف کی اور ظہیر کے لیے افسوس کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں