امریکی میگزین نے ٹیلر سوئفٹ سے معافی مانگ لی

 امریکی میگزین نے ٹیلر سوئفٹ سے معافی مانگ لی

واشنگٹن(شوبزڈیسک)امریکی میگزین بل بورڈ نے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے ان کے اعزاز میں بنائی گئی ویڈیو میں متنازع کلپ شامل کرنے پر معافی مانگ لی۔

میوزک میگزین نے 21ویں صدی کے بہترین پاپ سٹارز کی فہرست مرتب کی، جس میں 34 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا۔میگزین نے گلوکارہ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے بنائی گئی ویڈیو میں ایک متنازع کلپ بھی شامل کیا، جس کے بعد اسے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور بلآخر میگزین کو معذرت کرنا پڑی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں