اداکار جاوید شیخ کے فلم انڈسٹری میں 50برس مکمل
لاہور(شوبزڈیسک)اداکار جاوید شیخ کے فلم انڈسٹری میں 50 برس مکمل ہوگئے ، 50 سال قبل 13 دسمبر 1974 کو سدا بہار اداکار، فلم ساز اور ہدایت کار، جاوید شیخ نے پاکستان فلم انڈسٹری سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز فلم ‘دھماکا’ سے کیا تھا۔
اداکارہ شبنم، جاوید شیخ کی پہلی فلم کی ہیروئن تھیں، اس فلم کے بعد انہوں نے سٹیج، ریڈیو اور ٹی وی پر طبع آزمائی کی۔جاوید شیخ نے 140 اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا اوربالی ووڈ کی درجن سے زائد فلموں بھی کام کیا۔