رمشا خان نے اپنا بولڈ لباس مداح کو دیدیا

 رمشا خان نے اپنا بولڈ  لباس مداح کو دیدیا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ رمشا خان نے اپنا بولڈ لباس مداح کی خواہش پر اسے دے دیا۔ انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداح نے تصاویر میں دکھائی دینے والا ایک بولڈ لباس مانگ لیا۔رمشا خان نے بھی فراخ دلی کا مظاہرہ کیا اور جواب دیتے ہوئے مداح کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا اور لکھا کہ یہ جوڑا آپ کا ہوا اور ساتھ ہی سرخ دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل رمشا خان کو بولڈ لباس پہننے پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں