فلم مہابھارت میرا خواب لیکن خوفزدہ ہوں:عامر خان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان نے اپنی خوابوں کی پروجیکٹ فلم مہابھارت پر بات کرتے ہوئے۔
اس کے متعلق خوف اور ذمہ داری کے احساس کا اظہار کیا ہے ۔ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے کہا، یہ میرا خواب ہے ، لیکن میں اس سے خوفزدہ بھی ہوں۔ مہابھارت ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ، کیونکہ یہ ہر ہندوستانی کے دل کے قریب ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کو لے کر انتہائی محتاط ہیں تاکہ ہر ہندوستانی کو فخر محسوس ہو اور دنیا کو ہندوستان کی ثقافت اور تاریخ دکھائی جا سکے ۔ تاہم، عامر خان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ کب یا کیسے ہوگا، اس کے بارے میں وہ خود بھی غیر یقینی کا شکار ہیں۔