فیروز خان کو باکسنگ میچ میں شکست، اہلیہ آنسو پونچھنے پہنچ گئیں

فیروز خان کو باکسنگ میچ میں  شکست، اہلیہ آنسو پونچھنے پہنچ گئیں

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب باکسنگ میچ میں ہار کے بعد شوہر کے آنسو پونچھنے پہنچ گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یو ٹیوبر رحیم پردیسی سے باکسنگ میچ میں شکست کے بعد زینب نے فوری طور پر فیروز خان کو گلے لگا کر تسلی دی۔اس موقع پر انہوں نے رومال سے اداکار کے پسینے اور آنسو بھی پونچھے ۔ایک اور ویڈیو میں اداکار کے بیٹے سلطان مقابلے میں اپنے والد کی شکست کو قبول نہ کرتے ہوئے زارو قطار رو پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں