عورت مارچ ناکام عورتوں کا مارچ ہے :ماریہ بی
کراچی (آئی این پی)فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے عورت مارچ کو ناکام عورتوں کا مارچ قرار دیدیا۔
ماریہ بی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رواں ماہ لاہور میں عورت مارچ کے منتظمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت کام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناکام عورتوں کا مارچ تھا جس میں کامیاب عورتوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔ماریہ بی نے مارچ میں خود پر اور اداکارہ مشی خان پر ہونے والی تنقید پر کہا کہ آپ نے جو کچھ کیا اس سے آپ کی تربیت کا اندازہ ہو رہا تھا۔