بطور قوم ہمارے قول و فعل میں تضاد :عارف لوہار
لاہور (این این آئی)فوک گلوکارعارف لوہار نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے بطور قوم دیکھا جائے تو ہمارے قول و فعل میں تضاد ہے۔۔۔
آج کل ایک دوسرے کے خلاف بلاوجہ محاذ آرائی کرنا ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے ،میں گائیکی کی دنیا میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی جدوجہد کررہا ہوں مگر میں سمجھتا ہوں مزید سوسال بھی گائیکی میں گزار دوں تو اپنے والد کے پاؤں کی مٹی کو بھی نہیں چھو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو فراموش کر دیتی ہیں تاریخ بھی انہیں بھلا دیتی ہے ۔