ساجد خان نے گھر بلا کر کپڑے اتارنے کا کہا:نوینا بولے

ساجد خان نے گھر بلا کر کپڑے اتارنے کا کہا:نوینا بولے

ممبئی (آئی این پی) ٹیلی ویژن کی بھارتی اداکارہ نوینا بولے نے ایک انٹرویو میں بالی وڈ ہدایت کار ساجد خان کے ساتھ اپنے پریشان کن تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنگین انکشاف کردیا۔۔

اپنے یوٹیوب چینل کے لیے سبھوجیت گھوش کے ساتھ بات چیت میں، نوینا نے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنے کے بارے میں بات کی۔نوینا نے چونکا دینے والے الزامات کا اشتراک کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کس طرح ساجد نے انہیں اپنے گھر بلایا اور انہیں 'اپنے کپڑے اتارنے کو کہا۔اداکارہ نے ساجد کو ایک خوفناک آدمی قرار دیا اور یاد کیا کہ وہ کس طرح انڈسٹری میں دوسروں کے ساتھ مل کر خواتین کی بے عزتی کرتے تھے ۔خیال رہے کہ کوریوگرافر فرح خان کے بھائی ساجد خان پر اس قسم کا پہلا الزام نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں