پرائیویٹ جیٹ میں سگریٹ پینے پر برٹنی سپیئرز کو وارننگ
لاس اینجلس(شوبزڈیسک)امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے ایک پرائیویٹ جیٹ میں اپنی حرکتوں سے اس وقت فلائٹ اٹینڈنٹس میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔۔۔
جب انھوں نے پہلے مہ نوشی کی اور پھر اس کے بعد سگریٹ سلگا کر پینا شروع کر دی۔44 سالہ گلوکارہ کے قریب ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ برٹنی نے پہلے ڈرنک کیا اور پھر جہاز کے اندر ہی سگریٹ نوشی شروع کردی۔ انکی اس حرکت پر ایئر پورٹ پر حکام نے انہیں وارننگ دی۔