ماہرہ خان کے کلاسیکل ڈانس کے سوشل میڈیا پر چرچے ، ویڈیو وائرل

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان کی فلم لو گرو کے مقبول گانے ‘ٹوٹ گیا’ پر ان کی ایک کلاسیکل ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔۔۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سرخ اور سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور انہوں نے بے حد مہارت اور جذبات کے ساتھ کلاسیکل ڈانس پیش کیا۔ویڈیو میں کلاسیکل ڈانس کی خوبصورتی کے ساتھ جدید انداز کی جھلک بھی دکھائی دے رہی ہے ، جسے ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔